بچوں کے اغوا میں ملوث رشتہ دار سمیت دیگر ملزمان گرفتار

اسکول کے بچوں ابراہیم اور عبداللہ کو اسکول جاتے اغوا کیا گیا تھا، پولیس

—فائل فوٹو

انسداد اغوا برائے تاوان سیل (اے وی سی سی ) نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسکول کے بچوں ابراہیم اور عبداللہ کو اغوا کرنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ظفر چھانگا کا کہنا ہے کہ اسکول کے بچوں ابراہیم اور عبداللہ کو اسکول جاتے اغوا کیا گیا تھا،گروہ کا ماسٹرمائنڈ مغوی بچوں کا قریبی رشتے داروجاہت ہے جس نے لالچ میں بچوں کو اغوا کیا ہے۔



پولیس کے مطابق گرفتار اغواء کاروں میں حماد،اسامہ ، ہمدان عرف پارٹی، سلطان عرف سونو بھی اغواء کاروں میں شامل ہیں۔ ایس ایس پی ظفر چھانگا نے بتایا کہ وجاہت کو لگتا تھا اس کے انکل کے پاس بہت پیسے ہیں، لالچ میں آکر اپنے ہم عمر دوستوں کے ساتھ اغوا کی منصوبہ بندی کی۔


پولیس کے مطابق جس گھر میں بچوں کو اغواء کرکے رکھا گیا وہ اسامہ کا تھا، پانچ روز قبل سمن آباد میں اغواء برائے تاوان کی واردات ہوئی تھی، فلمی انداز میں2 کم عمر طالب علموں کواسکول وین سے اتارکر اغواء کیا گیا، عبداللہ اور ابراہیم کوکار میں بٹھا کر ایک گھر میں لے جایا گیا۔


پولیس کے مطابق کار میں وجاہت کے چار دوست بھی موجود تھے، چند گھنٹے بعد بچوں کو ناگن چورنگی پر چھوڑ دیا گیا تھا۔

Load Next Story