ایسٹر کا تہوار معاشرتی ہم آہنگی کے فروغ کا اظہار ہے وزیراعلیٰ بلوچستان

قیام پاکستان اور ملک کی معاشی و اقتصادی ترقی میں مسیحی برادری کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، سرفراز بگٹی

—فائل فوٹو

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایسٹر پر مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسٹر کا تہوار معاشرتی ہم آہنگی کے فروغ کا اظہار ہے۔

ملکی خبررساں ادارے 'اے پی پی' کے مطابق انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان اور ملک کی معاشی و اقتصادی ترقی میں مسیحی برادری کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، پاکستان مختلف ثقافتوں اور عقائد کا خوبصورت گلدستہ ہے۔


میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ آئین پاکستان نے تمام مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا مکمل تحفظ فراہم کیا ہے، بلوچستان میں بھی صوبائی حکومت مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کو مکمل طور پر مذہبی آزادی اور تحفظ کی ضمانت فراہم کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی تمام اقلیتوں کی سماجی ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
Load Next Story