کراچی رنچھوڑ لائن میں مخدوش عمارت کا ایک حصہ زمین بوس ہوگیا

متاثرہ عمارت 1937 میں تعمیر ہوئی تھی جسے خالی کرنے کے متعدد نوٹس جاری کئے جا چکے ہیں، ایس بی سی اے


ویب ڈیسک March 31, 2024
فوٹو: فائل

رنچھوڑ لائن میں مخدوش عمارت کا ایک حصہ زمین بوس ہوگیا جس کے باعث کئی افراد عمارت میں پھنس گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رنچھوڑ لائن کے علاقے بوہرا پیر بلوچ پارک کے قریب مخدوش عمارت کا ایک حصہ گرنے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

ریسکیو ٹیم نے عمارت سے پانچ افراد کو باحفاظت باہر نکال لیا جس میں سے ایک خاتون کو حالت غیر ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دریں اثنا ڈی جی ایس بی سی اے نے رنچھوڑ لائن میں متاثرہ عمارت کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔

ڈی جی ایس بی سی اے کا کہنا تھا کہ متاثرہ عمارت 1937 میں تعمیر کی گئی تھی جسے خالی کرنے کے متعدد نوٹس جاری کئے جا چکے ہیں، اس عمار ت میں تین خاندان مقیم ہیں۔

ڈی جی ایس بی سی اے نے کہا واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، عمارت میں مقیم تمام افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

ڈی جی ایس بی اے عمار ت میں مقیم مکینوں سے اپیل کی کہ عمارت کو خالی کر دیا جائے تاکہ کو ئی نقصان نا ہو جس پر مکینوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ جلد خالی کردیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں