3 گھنٹوں کے اندر اندر 49 کہکشائیں دریافت
اتنے کم وقت میں اتنی ساری کہکشائیں ملنے کی مجھے امید نہیں تھی، سرکردہ محقق
ماہرین فلکیات کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے جنوبی افریقہ میں MeerKAT ریڈیو ٹیلی اسکوپ کی مدد سے محض 3 گھنٹوں میں 49 کہکشائیں دریافت کر ڈالیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حیرت انگیز دریافتیں انٹر یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ڈیٹا انٹینسیو ایسٹرونومی (آئی ڈی آئی اے) نے کی ہیں۔ ٹیم کی رہنمائی کرنے والے انٹرنیشنل سینٹر فار ریڈیو ایسٹرونومی ریسرچ (آئی سی آر اے آر) کے محقق مارسن گلووکی نے کہا کہ ابتدائی طور پر سائنس دان ایک کہکشاں میں ستارے بنانے والی گیس کی کھوج میں تھے لیکن اس دوران انہوں نے ڈیٹا کا معائنہ کرتے ہوئے دوسری کہکشائیں دریافت کرلیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجموعی طور پر 49 کہکشاؤں کا پتہ چلا۔ یہ اس بات کی ایک بہترین مثال ہے کہ ستاروں اور کہکشاؤں کو تلاش کرنے کے لیے MeerKAT جیسا آلہ کتنا لاجواب ہے۔
انہوں نے کہا کہ اتنے کم وقت میں اتنی ساری کہکشائیں ملنے کی مجھے امید نہیں تھی۔ کہکشاؤں کو تلاش کرنے کے لیے مختلف تکنیکوں کا استعمال کیا گیا جس کے بعد ہم ان تمام کہکشاؤں کا پتہ لگانے اور ان میں گیس کے مواد کو ظاہر کرنے میں کامیاب ہوگئے۔