چوہدری نثار کو راولپنڈ ی کے اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا

وزیرداخلہ کی طبعیت خراب ہونے کے باعث انہیں راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (آر آئی سی )منتقل کیا گیا


ویب ڈیسک June 13, 2014
چوہدری نثار کی رپورٹس تسلی بخش قرار دے گئیں، فوٹو: فائل

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو آرآئی سی میں طبی معائنے کے بعد گھر منتقل کردیا گیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کےمطابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کی اچانک طبعیت خراب ہونے کے باعث انہیں رات کو راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (آر آئی سی )منتقل کیا گیا جہاں ان کی انجیو گرافی کے لیے (آرمڈ فورس انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی)اے ایف آئی سی کے سابق کمانڈنٹ جنرل اظہر کیانی کو طلب کیا گیا جنہوں نے چوہدری نثار کی انجیو گرافی کی۔


ذرائع کے مطابق چوہدری نثار کی انجیو گرافی کےبعد جو رپورٹس آئیں انہیں تسلی بخش قرار دیا گیا ہے۔رپورٹ میں یہ تصدیق کی گئی ہے کہ چوہدری نثار کو امراض قلب کا کوئی خدشہ نہیں اور ان کی صحت بہتر ہے جس کے بعد چوہدری نثار کو اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔


دوسری جانب ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے چوہدری نثار کیلئے دعائے صحت کی اورعوام سے بھی ان کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی جبکہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے چوہدری نثار کی صحت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں