وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کی معلومات چرانے کیلیے ہیکرز سرگرم
جے ایس کوآرڈ کے نام سے جنم لینے والی جعلی ای میلز زیر گردش ہیں
وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کی حساس معلومات چرانے کے لیے ہیکرز سرگرم ہوگئے جب کہ جعلی ای میلز کے ذریعے وزارتوں اور ڈویژنز کی معلومات حاصل کرنیکی کوششیں کی جارہی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کابینہ ڈویژن نے تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو مراسلہ بھجوا کر اس حوالے سے متنبہ کردیا، مراسلے کے مطابق جے ایس کوآرڈ کے نام سے جنم لینے والی جعلی ای میلز زیر گردش ہیں جن کے ساتھ خطرناک پے لوڈز منسلک ہیں، یہ فیک ای-میلز وزارتوں کے نیٹ ورک/سسٹم کی سیکیورٹی کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔
ذرائع کے مطابق مراسلے میں وزارتوں، ڈویژنوں کو انجان ای میلز موصول ہونے پر محتاط رویہ اپنانے، اہم معلومات کی درخواست کرنے والی ای میلز کی اسکروٹنی کرنے، موصول ای میل کا ایڈریس اورڈومین کی پیشگی تصدیق کرنے اور انجان ای میل آئی ڈی سے موصول ہونے والی ای-میل کے ساتھ منسلک دستاویز نہ کھولنے کی تجویز دی ہے۔