شوال کا چاند 9اپریل کو نظر آنے کا امکان

چاند نظر آنے کی صورت میں عیدالفطر 10 اپریل بروز بدھ کو ہوگی


ویب ڈیسک April 01, 2024

ملک بھر میں شوال کا چاند منگل 9 اپریل کو نظر کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو رات 11 بجکر 21 منٹ پر ہوگی اور 9 اپریل کو چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہوجائے گی جبکہ غروب آفتاب کے بعد افق پر چاند نظر آنے کا دورانیہ 50 منٹ سے زائد ہوگا۔

ملک کے جنوبی علاقوں سمیت زیادہ تر مقامات پر 9 اپریل کو مطلع صاف رہنے کا امکان ہے جبکہ شمالی علاقوں میں مطلع ابر آلود ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 9 اپریل کو چاند نظر آنے کی صورت میں عیدالفطر 10 اپریل بروز بدھ کو منائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں