ریلوے کوارٹرز کرائے پر دینے کیخلاف آپریشن کا فیصلہ

شہریوں کو کوارٹرز دینے والے ریلوے آفیسرز، ملازمین کے خلاف شکنجہ تیار


Numainda Express April 01, 2024
افسران، ملازمین کی فہرستیں تیار، آئندہ ہفتے سے جانچ پڑتال شروع ہو گی۔ فوٹو: ریل کوپ

پاکستان ریلوے نے رہائشی کوارٹرز کرائے پر دینے کیخلاف آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان ریلوے نے ملک بھر میں ریلوے کوارٹر اپنے نام الاٹ کرکے انہیں مزید عام شہریوں کو کرایے پر دینے والے ریلوے آفیسرز اور ملازمین کے خلاف بڑا آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایسے تمام افسران اور ملازمین کی فہرستیں تیار کر لی گئی ہیں، آئندہ ہفتے سے تمام ریلوے کالونیوں اور کوٹھیوں کی جانچ پڑتال شروع کی جارہی ہے جس میں کرایے پر کوارٹر اور کوٹھیاں دینے والے افسران اور ملازمین کی یہ گھر منسوخ کر کے انہیں دوبارہ کوارٹرز کے لئے نااہل قرار دے دیا جائے گا۔

جن ملازمین نے ریلوے کوارٹرزکرائے پے دیے ہوئے ہیں، ان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں