تیز بارش بھی میکسیکو کو کیمرون کے خلاف فتح سے نہ روک سکی
فلپس نٹال میں کھیلا گیا میچ بار بار کی تیز بارش سے متاثر ضرور ہوا تاہم دونوں ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہر کیا
ورلڈ کپ فٹبال کے گروپ اے کے اہم میچ میں میکسیکو نے دلچسپ مقابلے کے بعد کیمرون کو ایک گول سے شکست دے دی۔
فلپس نٹال میں کھیلا گیا میچ بار بار کی تیز بارش سے متاثر ضرور ہوا تاہم دونوں ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہر کیا۔ با لخصوص میکسیکو نے تیز رفتاری سے پہلے ہاف کا آغاز کیا اور کیمرون پر دباؤ بنائے رکھا۔ اس دوران میکسیکو کی جانب سے 2 بار بال گول میں پھینکی گئی تاہم یفری نے گول نہیں دیا اس طرح پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔
دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے اور اس کے نتیجے میں کھیل کے 61 ویں منٹ میں میکیسکو کے ڈوس اسینٹوس اپنی ٹیم کی جانب سے پہلا اور فیصلہ کن گول کرنے میں کامیاب ہوگئے اور یوں میچ میکسیکو کی کامیابی پر ختم ہوا۔ اس طرح میسیکو اور برازیل اپنے اپنے میچ جیت کر گروپ اے کی فاتح ٹیمیں بن گئیں۔