امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن رکن سندھ اسمبلی منتخب
انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع نہ کرانے کی وجہ سے حافظ نعیم کا نوٹیفکیشن رکا ہوا تھا
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوگئے جس کے بعد صوبائی اسمبلی میں جماعت اسلامی ارکان کی تعداد 2ہوگئی۔
الیکشن کمیشن نے پی ایس 129 سے حافظ نعیم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع نہ کرانے کی وجہ سے حافظ نعیم کا نوٹیفکیشن رکا ہوا تھا، تاہم حافظ نعیم الرحمٰن نے انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع کرا دیے ہیں۔
مزید پڑھیں: حافظ نعیم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کو نوٹس
سندھ اسمبلی کی اب تمام 168نشستوں پر ارکان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری ہوچکے ہیں۔ ایم کیوایم 37 اور پیپلزپارٹی ارکان کی تعداد 117 ہے، پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد ارکان کی تعداد 9 اور جی ڈی اے کے 3 ارکان ہیں۔
حافظ نعیم الرحمٰن اسمبلی یا سٹی کونسل میں سے کوئی ایک نشست رکھ سکیں گے، حافظ نعیم بلدیہ عظمیٰ کراچی سٹی کونسل کے بھی رکن ہیں۔
واضح رہے کہ حافظ نعیم نے سیٹ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ نشست نہیں لوں گا کیونکہ میرے ووٹ کم اور میرے مدمقابل پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار کے زیادہ ہیں، خیرات نہیں چاہیے، جس نے مجھ سے زیادہ ووٹ لیے، سیٹ اس کا حق ہے۔