ججز کے الزامات کی تحقیقات جسٹس ر تصدق جیلانی کا کمیشن کی سربراہی سے انکار

میں نے ججز کا خط پڑھا ہے، یہ معاملہ جوڈیشل کونسل یا سپریم کورٹ کو خود دیکھنا چاہیے، تصدق جیلانی کا وزیراعظم کو خط


ویب ڈیسک April 01, 2024
(فوٹو : فائل)

جسٹس (ر) تصدق جیلانی نے ہائی کورٹ ججز کے آئی ایس آئی پر الزامات کی تحقیقات کے لیے بنائے گئے جوڈیشل کمیشن کی سربراہی سے انکار کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی نے بذریعہ خط فیصلے سے وزیراعظم کو آگاہ کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ مناسب ہوگا چیف جسٹس ادارے کی سطح پر اس ایشو کا فیصلہ کریں۔

tasadduq jelani latter

انہوں نے اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کو خط ارسال کردیا جس میں انہوں نے اپنے فیصلے سے آگاہ کیا ہے اور کہا ہے کہ کہا کہ خود پر اعتماد کرنے پر وزیراعظم اور کابینہ کا مشکور ہوں، چیف جسٹس اور سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ کا بھی مشکور ہوں تاہم میں جوڈیشل کمشن کی سربراہی نہیں کرسکتا۔

یہ بھی پڑھیں : ججز کے خط پر چیف جسٹس کا ازخود نوٹس؛ سات رکنی لارجر بینچ تشکیل

خط کے متن میں انہوں نے کہا ہے کہ میں نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججز کا خط پڑھا ہے، اس معاملے کو جوڈیشل کونسل یا سپریم کورٹ کو خود دیکھنا چاہیے، چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ اس معاملے کو ادارہ جاتی سطح پر خود دیکھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں