کراچی ایس ایس پی ایسٹ گاہک بن کر شیشہ کیفے پہنچ گئے

کیفے چلوانے پر ایس ایچ او گلستان جوہر معطل، مالک سابق پولیس افسر کیخلاف مقدمہ درج


Staff Reporter April 01, 2024
فوٹو: فائل

ایس ایس پی ایسٹ گاہک بن کرگلستان جوہر میں سابق پولیس افسرکے شیشہ کیفے پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہرقائد میں شیشہ کیفے سابق اورموجودہ پولیس افسران کے گٹھ جوڑ سے چلنے لگے اتوار اور پیر کی درمیانی شب ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا نے عام شہری بن کرگلستان جوہربلاک 1 میں واقع کیفے چائے شائے کا دورہ کیا۔

کیفے میں سرعام مضر صحت شیشہ چلایا جا رہا تھا، ایس ایس پی ایسٹ نے علاقہ ایس ایچ اوگلستان جوہر کو کال کی توایس ایچ او نے سب بند ہونے کی رپورٹ دی، ایس ایس پی نے ایس ایچ او کو کہا میں خود وہاں بیٹھا ہوں اور شیشہ کیفے چل رہا ہے۔

ایس ایس پی نے ایس ایچ او کو بھی وہیں طلب کرلیا، ایس ایس پی کی کال پر ایس ایچ او نے شیشہ کیفے کے مالک رشید رند کو کال کرکے شیشہ بند کرنے کا حکم دیا۔

ایس ایس پی ایسٹ نے منظم جرم (شیشہ کیفے) چلوانے پرایس ایچ اوگلستان جوہرانسپکٹر مالک ابڑو کو فوری معطل کرتے ہوئے شیشہ کیفے کے مالک رشید رند کے خلاف گلستان جوہر تھانے میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

شیشہ کیفے کامالک رشید رند محکمہ پولیس نے ایس پی ریٹائرڈ ہےرات گئے شیشہ کیفے سے چھاپے کے دوران7بڑے حقے و شیشے ، ایک چھوٹا شیشہ اور 5 پائپ اور مختلف فلیور برآمد کیے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں