کارکنان کا قتل کراچی میں جاری قتل وغارت کا تسلسل ہے رابطہ کمیٹی

دہشت گرد عناصر سازش کے تحت نہ صرف شہر بلکہ ملک کو غیرمستحکم کرنے کے درپے ہیں


Express Desk September 20, 2012
دہشت گرد عناصر سازش کے تحت نہ صرف شہر بلکہ ملک کو غیرمستحکم کرنے کے درپے ہیں۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے گینگ وار کے دہشت گردوں کے ہاتھوں ایم کیو ایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی آگرہ تاج سیکٹر یونٹ یوسی 1کی کمیٹی کے رکن محمد سلیم سومرو اور ہمدرد محمد نوید کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ دہشت گرد عناصر ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت نہ صرف شہر بلکہ پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کے درپے ہیں اور ایم کیو ایم کے کارکنان کا قتل اسی سازش کا حصہ ہے، انھوں نے کہا کہ دہشت گرد شہر میں آزادانہ طور پر دندناتے پھر رہے ہیں اور قتل و غارت گری کی کارروائیوں میں مصروف عمل ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ان کے خلاف کارروائی کرنے سے قاصر ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

رابطہ کمیٹی نے دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والے کارکنان کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی۔ رابطہ کمیٹی نے صدر، وزیراعظم، وفاقی وزیر داخلہ، گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ متحدہ کے کارکنان کے قتل کا نوٹس لیاجائے اور اس واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |