عمران خان اسد عمر ریلی نکالنے پر درج مقدمے میں بری

عدلیہ کے حق میں ریلی نکالنے کے معاملے پر درج مقدمے سے شریک ملزم راجا خرم نواز سمیت دیگر کو بھی کردیا گیا


ویب ڈیسک April 02, 2024
(فوٹو: فائل)

عدالت نے عمران خان اور اسد عمر کو ریلی نکالنے پر درج مقدمے سے بری کردیا۔


عدلیہ کے حق میں ریلی نکالنے کے معاملے پر درج م قدمے کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ہوئی، جہاں عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وفاقی خزانہ اسد عمراور علی نواز اعوان کو مقدمے سے بری کر دیا


کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے کی۔ اس موقع پر وکیل سردار مصروف اور آمنہ علی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔


دوران سماعت عدالت نےتھانہ مارگلہ کے مقدمے میں دونوں ملزمان کو بری کرنے کاحکم سنادیا۔ عدالت نے مقدمے میں شریک ملزم ایم این اے راجا خرم نواز سمیت دیگر ملزمان کو بھی بری کرنے کا حکم سنادیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں