ججز کا خط لاہور بار نے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی

الزامات کی انکوائری کے لیے سپریم کورٹ کے ججوں کا کمیشن بنایا جائے اور ملوث افراد کو سزا دی جائے، لاہور ہائی کورٹ بار


ویب ڈیسک April 02, 2024
(فوٹو : فائل)

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کے آئی ایس آئی پر الزامات سے متعلق خط پر لاہور ہائی کورٹ بار نے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئینی درخواست پی ٹی آئی کے رہنما حامد خان کے ذریعے دائر کی گئی ہے جسے آئین کے آرٹیکل 184/3 کے تحت دائر کیا گیا ہے۔

خط میں استدعا کی گئی ہے کہ ہائی کورٹ کے چھ ججوں کے خط میں الزامات کی انکوائری کے لیے سپریم کورٹ کے ججوں پر مشتمل کمیشن بنایا جائے اور عدالتی امور میں مداخلت کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں