شفقت امانت علی کی ’’فلمستان‘‘ پاکستان میں ریلیز نہ ہو سکی
سنسر سرٹیفکیٹ نہ مل سکا، شفقت کا گایا گانا میوزک چارٹس میں سرفہرست ہے
گلوکار شفقت امانت علی خاں کی بھارتی فلم ''فلمستان'' کو پاکستان میں ریلیز نہ ہوسکی۔
تفصیلات کے مطابق چھ جون کو بھارت اور یورپی ممالک میں ریلیز ہونے والی فلم کو سنسر بورڈ نے پاکستان میں عام نمائش کا سنسر سرٹیفکیٹ جاری نہ کیا جس پر یہ فلم پاکستانی سینماؤں کی زینت نہ بن سکی جس میں پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی خان کی آواز میں ایک گانا بھی شامل ہے جو ان دنوں میوزک چارٹس میں سرفہرست ہے۔
یہ فلم بیسٹ 60ویں نیشنل فلم ایوارڈ سمیت دیگر ایوارڈز اپنے نام کرچکی ہے جس میں شاہ ریب ہاشمی ، انعام الحق ، کومد مشرا اور گوپل دت نے اہم کردار نبھائے ہیں جس کے ہدایتکار نتن کیکڑ ہیں۔ یاد رہے کہ فلم کا ڈائریکٹر اس کی شوٹنگ پاکستان میں کرنے کا ارادہ رکھتے تھے مگر اجازت نہ ملی۔