آریان خان کی برازیلی ماڈل لاریسا بونیسی کے ساتھ ’ڈیٹنگ‘ کے چرچے

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ریڈ اٹ‘ پر آریان خان کی برازیلی ماڈل کے ساتھ تصاویر بھی اپلوڈ کی گئی ہیں


ویب ڈیسک April 02, 2024
فوٹو : انٹرنیٹ

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان برازیلی ماڈل لاریسا بونیسی کو 'ڈیٹ' کرنے لگے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان کو لاریسا بونیسی کے ساتھ متعدد تقریبات میں ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ریڈ اٹ' پر آریان خان کی برازیلی ماڈل کے ساتھ تصاویر بھی اپلوڈ کی گئی ہیں۔

لاریسا بونیسی آریان کے کپڑوں کے برانڈ کیلئے ماڈلنگ بھی کررہی ہیں جبکہ دونوں نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر فالو بھی کیا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ آریان خان فلموں میں اداکاری کا شوق نہیں رکھتے اور وہ مستقبل میں ڈائریکشن کے میدان میں جانا چاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں