شمالی وزیرستان میں فائرنگ کے واقعات جے یو آئی کے اہم رہنما اور پولیس اہلکار شہید

میران شاہ کے پاکستان بازان کے قریب نامعلوم افراد نے جمعیت علما اسلام کے رہنما نور اسلام نظامی کو نشانہ بنایا

فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں فائرنگ کے علیحدہ علیحدہ واقعات میں جمعیت علما اسلام کے اہم رہنما اور پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ کے پاکستان بازان کے قریب نامعلوم افراد نے جمعیت علما اسلام کے اہم رہنما نور اسلام نظامی کو نشانہ بنایا۔

ڈی پی او شمالی وزیرستان نے بتایا کہ نور اسلامی نظامی گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جن کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے میران شاہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


انہوں نے بتایا کہ وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلیے گئے ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق دوسرا واقعہ بھی میران شاہ میں پیش آیا جہاں سب انسپکٹر سمیع اللہ کو فائرنگ کر کے شہید کیا گیا۔

 
Load Next Story