کراچیفائرنگ سے کاروباربند روئی سے بھراٹرک نذر آتش

مختلف علاقوں میں ٹائرجلاکر ٹریفک معطل کردی گئی، پولیس ورینجرزنے صورتحال پر قابو پالیا

قائد آباد میںنامعلوم افراد کے ہاتھوں نذرآتش کیا جانے والا ٹرک جائے وقوع پرموجودہے جبکہ جلا ہوا سامان سڑک پر گرا ہوا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

شہرکے مختلف علاقوں میں بدھ کی صبح فائرنگ کرکے دکانیں و کاروباربندکرادیاگیاجبکہ ٹائربھی نذرآتش کرکے ٹریفک معطل کردیاگیا۔


شرپسندوں نے قائدآباد میں روئی کی گانٹھوں سے لداہواٹرک جلادیا، پولیس نے ایک شخص کوگرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کوشہر کے مختلف علاقوں نارتھ ناظم آباد،شادمان ٹاؤن،اورنگی ٹاؤن ، قصبہ کالونی ، ناظم آباد ، گلبہار ، لسبیلہ ، پٹیل پاڑہ ، گرومندر ، ایم اے جناح روڈ،ڈینسول ہال ، گلشن اقبال ، گلستان جوہر ، پی آئی بی کالونی ، گارڈن ، رنچھوڑ لائن ، لائٹ ہاؤس ، برنس روڈ،ملیر ، قائد آباد ، کھوکھرا پار ، سعود آباد اور لیاقت آباد سمیت دیگرعلاقوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خوف و ہراس پھیل گیاجبکہ ان علاقوں میں کھلنے والی متعدددکانیں و کاروبار بند ہوگیا۔

اس موقع پر نامعلوم افراد کی جانب سے ٹائربھی نذرآتش کیے گئے جس کی وجہ سے ٹریفک معطل ہوگیاتاہم پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کرصورتحال پرقابو پا لیا۔قائد آباد مرغی خانہ کے قریب نامعلوم افراد نے روئی کی گانٹھوں سے لدے ہوئے ٹرک نمبر LSA-5686 کو نذر آتش کردیا ،پولیس نے ایک ملزم نعمان کوٹرک نذر آتش کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیاجبکہ ٹرک جلانے والے دیگرملزمان کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے،ٹرک پر لگی ہوئی متعدد روئی کی گانٹھوں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا جبکہ دیگرکوجلنے سے بچالیاگیا۔
Load Next Story