معیاری کام کرنا ہمیشہ سے اولین ترجیح رہی ہے لیلیٰ
دوسروں کی برائیاں کرنا اچھا کام نہیں، فلم ٹریڈ ہمارے آپس کے اختلافات کا شکار ہے، اداکارہ
اداکارہ لیلی نے کہا ہے کہ دوسروں میں خامیاں نکالنے اور ان کی برائیاں کرنے کے بجائے میں اپنا احتساب خود کرتی ہوں، معیاری کام کرنا ہمیشہ سے ہی میری اولین ترجیح رہی ہے۔
انھوں نے ان خیالات کا اظہار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ لیلی نے کہا کہ کچھ فنکار مختلف ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر اپنے ہی ساتھی اداکاروں کی برائیاں کرنے میں مصروف ہوتے ہیں حالانکہ کسی کو برا کہنے سے پہلے ہمیشہ ہمیں اپنا احتساب کرنا چاہیے، مجھے اس بات کا بڑا دکھ ہوتا ہے کہ جب کوئی فنکار ساتھی فنکاروں کی عدم موجودگی میں ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر ایسی نازیبا زبان استعمال کرتے ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ پیٹھ پیچھے کسی کی برائی کرنا کوئی اچھا کام نہیں ہے، اگر ہم دوسروں کی عزت کرینگے تو جواب میں ہمیں بھی ایسا ہی اچھا رسپانس ملے گا۔ فلم ٹریڈ ہمارے آپس کے اختلافات ، گروپ بندیوں اور ناقص حکمت عملی کی وجہ سے برباد ہوچکی ہے ۔میں اپنے ساتھی فنکاروں کے ساتھ لڑنا جھگڑنا نہیں چاہتی ہوں لیکن اگر مجھ پر کوئی ساتھی فنکار تنقید کرے گا تو میں اس تنقید کا منہ توڑ جواب دینے کا حق رکھتی ہوں۔