کاکول میں جاری کھلاڑیوں کا فٹنس کیمپ ایک روز پہلے ختم کرنے کا فیصلہ

دو ہفتوں پر محیط کیمپ کیلئے 8 اپریل آخری دن تھا


Muhammad Yousuf Anjum April 03, 2024
دو ہفتوں پر محیط کیمپ کیلئے 8 اپریل آخری دن تھا (فوٹو: پی سی بی)

کاکول میں جاری قومی کرکٹرز کا فٹنس کیمپ ایک روز پہلے ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

راولپنڈی میں 7 اپریل کو قومی کرکٹرز کیلئے الوادعی افطار ڈنر رکھا جارہا ہے، کھلاڑی ان دنوں فوجی جوانوں کے ہمراہ کاکول اکیڈمی میں اپنی فتنس کو بہتر بنانے پر کام کررہے ہیں۔

دو ہفتوں پر محیط کیمپ کیلئے 8 اپریل آخری روز تھا تاہم اب راولپنڈی میں افطار ڈنر رکھے جانے کی وجہ سے ایک روز پہلے کھلاڑی ڈنر کے بعد اپنے گھروں کو روانہ ہوجائیں گے۔

مزید پڑھیں: گروپ بندی کی خبریں! کرکٹرز کی ایک ساتھ اسنوکر کھیلے کی ویڈیو وائرل

فٹنس کیمپ کے ختم ہوتے ہیں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان بھی جلد متوقع ہے، عید کے بعد ٹیم ارکان راولپنڈی میں رپورٹ کریں گے، جہاں کیویز کیخلاف سیریز کے ابتدائی تین میچز شیڈول ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔