حلف نہ لینے پر توہین عدالت کی درخواست اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے پی اسمبلی کو نوٹس

پشاور ہائی کورٹ نے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر پختونخوا اسمبلی سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا


ویب ڈیسک April 03, 2024
(فوٹو: فائل)

عدالت نے مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے پر توہین عدالت کی درخواست پر اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے پی اسمبلی کو نوٹس جاری کردیے۔


خیبر پختون خوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر ارکان سے حلف نہ لینے کے حوالے سے توہین عدالت کی درخواستوں پر سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس سید ارشد علی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔


عدالت نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔


درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان سے حلف لینے کا حکم دیا، اس کے باوجود حلف نہیں لیا گیا۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی ہے، جس پر اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں