ٹارگٹڈ آپریشن سے متعلق عوامی شکایات کے ازالے کیلیے مانیٹرنگ کمیٹی قائم

سیکریٹری محکمہ داخلہ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے،شکایات محکمہ داخلہ میں درج کرائی جائیں گی

سیکریٹری محکمہ داخلہ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے،شکایات محکمہ داخلہ میں درج کرائی جائیں گی، کمیٹی30 دن میں رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کرے گی۔ فوٹو: فائل

MANCHESTER:
محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی ٹارگٹڈ آپریشن سے متعلق عوامی شکایات کے ازالے کے لیے اعلیٰ سطح کی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کردی۔


یہ کمیٹی جاری ٹارگٹڈ آپریشن کی موثر نگرانی کرے گی،کراچی آپریشن سے متعلق عوامی شکایات کا ازالہ کریگی، یہ کمیٹی وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت 14مئی کو گورنر ہاؤس سندھ میں امن و امان سے متعلق ہونے والے اجلاس کے فیصلے کی روشنی میں قائم کی گئی ہے ،سیکریٹری محکمہ داخلہ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔

کمیٹی کے دیگر ارکان میں سیکرٰٹری محکمہ قانون ،ہیڈکوارٹرز اور پاکستان رینجرز سندھ کے نمائندے شامل ہوں گے، کسی بھی سیاسی جماعت ،گروہ یا فرد کو اگر ٹارگٹڈ آپریشن سے متعلق کوئی شکایات ہوں تو وہ اس کمیٹی سے رجوع کرسکتا ہے ، یہ شکایات محکمہ داخلہ میں درج کرائی جائیں گی ،موصولہ شکایت اور شکایات کا کمیٹی جائزہ لے گی،30 دن میں اپنی رپورٹ وزیر اعلیٰ سندھ کو پیش کرے گی ،کمیٹی ایک ایسا طریقہ کار بھی وضع کرے گی جس میں اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہ ہوسکے۔
Load Next Story