کھیلنے کیلیے موبائل فون نہ ملنے پر 12 سالہ بچے کی خودکشی

ایان نے دلبرداشتہ ہوکر دیوار پر پڑے بانس میں رسی ڈال کر پھندا لے لیا، پولیس


سید مشرف شاہ April 03, 2024
—فائل فوٹو

رائیونڈ سٹی کے علاقے مشن کالونی میں کھیلنے کے لیے موبائل فون نہ ملنے پر 12 سالہ بچے نے خودکشی کر لی۔

ایس ایچ او رائیونڈ سٹی تیمور عباس خان کے مطابق 12 سالہ محمد ایان ولد محمد اسلم نے اپنی والدہ سے کھیلنے کے لئے موبائل فون مانگا، ایان کی والدہ نے موبائل فون نہ دیا اور ڈانٹ ڈپٹ کے بعد پڑوسیوں کے گھر چلی گئی۔

پولیس کے مطابق خاتون جب واپس گھر پہنچی تو ایان کی پھندا لگی لاش ملی، ایان نے دلبرداشتہ ہوکر دیوار پر پڑے بانس میں رسی ڈال کر پھندا لے لیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں