شہر کے مختلف علاقوں میں بد ترین ٹریفک جام شہری پریشان

شب برأت پر بھی ٹریفک پولیس کی روایتی بے حسی اور ناقص کارکردگی ، ٹریفک کی روانی کیلیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے


Staff Reporter June 14, 2014
شارع فیصل، فوارہ چوک، کورنگی، کھارادر گلبہار، تین ہٹی چوک سمیت دیگر علاقوں میں گاڑیوں کی طویل قطاریں ۔ فوٹو : محمد نعمان/ ایکسپریس

شب برأت کے موقع پر ٹریفک پولیس کی ناقص کارکردگی اور نااہلی کے باعث شہر بھر میں بدترین ٹریفک جام رہا جبکہ وزیر اعلیٰ ہاؤس کے قریب مشکوک گاڑی کی اطلاع پر پولیس کی جانب سے مختلف علاقوں میں اسنیپ چیکنگ کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں شدید خلل واقع ہوا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق شب برأت کے موقع پر ٹریفک پولیس کی روایتی بے حسی اور ناقص کارکردگی کا سلسلہ بدستور جاری رہا ، ٹریفک پولیس کی جانب سے شہر بھر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے کسی بھی قسم کے خاطر خواہ اقدامات اپنائے نہیں گئے جس کی وجہ سے خصوصاً شہر میں قائم قبرستانوں کے قریب فاتحہ کے لیے جانے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ شہر کے اہم اور مصروف شاہراہوں پر روزانہ کی بنیاد پر ہونے والا بدترین ٹریفک جام کا سلسلہ بھی جاری رہا ۔

جس کے باعث شارع فیصل ، فوارہ چوک ، آرٹس کونسل چوک ، شاہین کمپلیکس چوک ، آئی آئی چندریگر روڈ ، کھارادر ، ایم اے جناح روڈ ، ڈینسول ہال ، لائٹ ہاؤس ، ریگل چوک ، ایمپریس مارکیٹ ، عبداﷲ ہارون روڈ ، گلبہار ، تین ہٹی چوک ، ناظم آباد چورنگی ، بڑا بورڈ ، پاک کالونی ، سوک سینٹر فلائی اوور ، یونیورسٹی روڈ ، راشد منہاس روڈ ، گلبائی ، شیر شاہ اور پی آئی ڈی سی چوک سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں بدترین ٹریفک جام رہا ،گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں جبکہ وزیر اعلیٰ ہاؤس کے قریب مشکوک گاڑی کی اطلاع ملنے پر شہر بھر کی پولیس متحرک ہوگئی اور مختلف علاقوں میں اہم شاہراہوں پر ناکے لگا کر گاڑی کو تلاش کیا جانے لگا جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں جس کے باعث شہریوں کو مزید دقت اور دشواری کا سامنا کرنا پڑا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |