2024

بجٹ اجلاس میں قائم علی شاہ کے خطاب کے دوران بجلی چلی گئی

بجلی بند ہوتے ہی قائم علی شاہ نے اپنا خطاب روک دیا


Staff Reporter June 14, 2014
بجلی بند ہوتے ہی قائم علی شاہ نے اپنا خطاب روک دیا، فوٹو : راشد اجمیری/ایکسپریس

جمعہ کو سندھ اسمبلی میں بجٹ اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے خطاب کے دوران بجلی بند ہوگئی اور ایوان میں اندھیرا چھا گیا۔

بجلی بند ہوتے ہی قائم علی شاہ نے اپنا خطاب روک دیا اور دو منٹ کے بعد جب اسمبلی کے جنریٹروں کے ذریعے ایوان میں بجلی فراہم کی گئی تو انھوں نے خطاب شروع کیا،بعد ازاں اس حوالے سے جب اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سے اجلاس کے بعد سوال کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اس ملک کو اندھیرے میں ڈبوں دیا ہے اور بالخصوص سندھ اور سندھیوں کے ساتھ ظلم کی انتہا کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں