پی ایس ایل کی 2 معروف فرنچائزز نے کھیلنے کی پیشکش کی کپتان یو اے ای

ایک دوست نے بہتر مواقعوں کیلئے 2016 میں عرب امارات بلایا، کرکٹر کا انکشاف


ویب ڈیسک April 04, 2024
ایک دوست نے بہتر مواقعوں کیلئے 2016 میں عرب امارات بلایا، کرکٹر کا انکشاف (فوٹو: ایکسپریس ویب)

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ٹیم کے کپتان محمد وسیم نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دو معروف فرنچائزز نے انہیں ٹورنامنٹ میں اپنی ٹیم میں شامل کرنے کیلئے رابطہ کیا تھا۔

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پی ایس ایل میں شرکت کیلئے دو فرنچائزز ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے رابطہ کیا تھا تاہم ٹیم سے وابستگیوں کی وجہ سے وہ پیشکش قبول کرنے سے قاصر تھے۔

ملتان میں پیدا ہونے والے پاکستانی نژاد محمد وسیم نے کرکٹ کیرئیر کا آغاز کیا تو انہیں ڈسٹرکٹ سطح تک انہیں کھیلنے کا موقع مل سکا، بعدازاں ایک دوست نے بہتر مواقعوں کیلئے 2016 میں عرب امارات بلایا اور رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کی دعوت دی۔

مزید پڑھیں: عثمان خان نے ملک کی نمائندگی کیلئے پیسوں کو چھوڑ دیا

محمد وسیم نے بتایا کہ وہاں سے مجھے یو اے ای ٹیم کے سلیکٹرز نے منتخب کیا اور نیشنل سطح تک پہنچا، انکا کہنا ہے کہ مستقبل میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)، پی ایس ایل، اور کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) جیسی بڑی کرکٹ لیگز میں شرکت کی خواہش ہے تاہم بنیادی توجہ بین الاقوامی سطح پر اپنے ملک کی نمائندگی کرنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔