اگر میرے شوہر نے دوسری شادی کی تو اسے چھوڑ دوں گی مریم نفیس

بہت کم خواتین اپنے شوہروں کی دوسری شادی کو برداشت کرسکتی ہیں، اداکارہ


ویب ڈیسک April 04, 2024
فوٹو : انسٹاگرام

پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہے کہ مرد کیلئے ایک سے زیادہ بیویوں میں انصاف کرنا مشکل ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کا احترام کرتی ہے کہ اسلام مردوں کو چار شادیوں کی اجازت دیتا ہے لیکن اس کیلئے تمام بیویوں میں انصاف کی شرط بھی لگائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر سمجھتی ہیں کہ بہت کم خواتین اپنے شوہروں کی دوسری شادی کو برداشت کرسکتی ہیں۔

مریم نفیس کا کہنا تھا کہ اگر ان کے شوہر نے دوسری شادی کی تو وہ انہیں منع تو نہیں کریں گی لیکن وہ اسے چھوڑ دیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں