اہم تنصیبات ایئر پورٹس اسکولوں اورسرکاری دفاتر پر حملوں کا خدشہ

مولوی فضل اللہ کی زیر صدارت اجلاس میں حملوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، حساس ادارے

مولوی فضل اللہ کی زیر صدارت اجلاس میں حملوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے،حساس ادارے فوٹو: اے ایف پی/فائل


وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے انتہائی حساس مقامات، ایئر پورٹس، اسکولز اورسرکاری دفاترو عمارات کو نشانہ بنائے جانے کاامکان ہے۔


ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے وزارت داخلہ کورپورٹ ارسال کی ہے جس میں کہا گیاہے کہ گزشتہ دنوں افغانستان میں طالبان کااہم اجلاس ہواہے جس کی سربراہی مولوی فضل اللہ نے کی جس میں پاکستان کے ایئرپورٹس، حساس اداروں کی عمارتوں، اسکولوں، سرکاری دفاتراوراہم مقامات کونشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ طالبان کی جانب سے ممکنہ حملوں کے پیش نظرخفیہ اداروں نے حکومت پاکستان کوفوری طورپرخصوصی حفاظتی اقدامات کی تجویزدی ہے۔
Load Next Story