زرمبادلہ کےمجموعی ذخائر 13 ارب 37 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے

گذشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اسٹیٹ بینک


ویب ڈیسک April 04, 2024
اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ سے متعلق ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے،(فوٹو: فائل )

ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ، مجموعی ذخائر 13 ارب 37 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ کے ہفتہ وار اعدادوشماری جاری کردیے جن کے مطابق 29 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اضافے سے سرکاری ذخائر کی مالیت 8 ارب 4 کروڑ 4 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی جبکہ مجموعی ذخائر کا حجم بڑھ کر 13 ارب 37 کروڑ 89 لاکھ ڈالر ہوگیا۔

اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 4 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔

مرکزی بینک کے مطابق 29 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے پر کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 6 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 33 کروڑ 85 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں