لاہور میں اسلحے کی نمائش پر ٹک ٹاکر گرفتار

سوشل میڈیا پر اسلحے کی تشہیر، نمائش اور ناجائز اسلحہ رکھنے پر پابندی عائد ہے، ایس پی ماڈل ٹاؤن احمد زنیر چیمہ


ویب ڈیسک April 04, 2024
ماڈل ٹاؤن پولیس نے ملزم کو گرفتارکرلیا—فوٹو: ایکسپریس

پولیس نے ٹک ٹاک پر اسلحے کی نمائش کرنے پر ابھرتے ہوئے ٹک ٹاک اسٹار شاہزیب کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن احمد زنیر چیمہ نے بتایا کہ پولیس نے چوکی فردوس مارکیٹ میں کارروائی کی اور سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش کرنے والا ملزم شاہزیب کو گرفتار کرلیا۔

احمد زنیر چیمہ نے کہا کہ ملزم شاہزیب نے اسلحے کی نمائش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی اور ملزم شاہزیب کے قبضے سے پستول اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن احمد زنیر چیمہ نے انچارج چوکی کامران ورک اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر اسلحے کی تشہیر، نمائش اور ناجائز اسلحہ رکھنے پر پابندی عائد ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں