ریلیاں نکالنے والے آئندہ الیکشن تک انتظار کریں نواز شریف

ترقیاتی منصوبے شروع ہونے سے عوام کا ا عتماد بڑھا اور جمہوریت مستحکم ہوئی ہے، نواز شریف


ملاقات میں حکومت کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں اور ملکی سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ حکومت کے خلاف ریلیاں نکالنے اور جلسے کرنے والے آئندہ الیکشن تک انتظار کریں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ارکان اسمبلی طاہر بشیر چیمہ، غالب خان اور رجب علی بلوچ سے ملاقات میں انھوں نے کہا کہ ملک بھر میں ترقیاتی منصوبے شروع ہونے سے عوام کا ا عتماد بڑھا اور جمہوریت مستحکم ہوئی ہے، حکومت کو عوام کا مینڈیٹ حاصل ہے۔ ارکان اسمبلی اپنے حلقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر توجہ دیں اور انھیں بروقت مکمل کرائیں۔

اس موقع پرحکومت کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں اور ملکی سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ چینی وفد نے وزیراعظم کو پاکستان میں انفرااسٹرکچر کے مختلف منصوبوں میں اپنی دلچسپی کے بارے میں آگاہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں