لاہور بچوں کی لڑائی پر بڑوں میں گولیاں چل گئیں ایک شخص ہلاک 7 زخمی

مرنے والے شخص کی شناخت سجاد کے نام سے ہوئی، موقع سے ایک ملزم گرفتار


ویب ڈیسک April 04, 2024
فوٹو: فائل

بچوں کی لڑائی پر بڑوں میں گولیاں چل گئیں، فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔

لیاقت آباد کے علاقے میں دو گروپوں میں فائرنگ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس پر ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس نے ایک ملزم شہباز کو گرفتار کرلیا جبکہ باقی تین ملزم اکرم، اویس سمیت دیگر فرار ہوگئے۔

فائرنگ سے ہلاک شخص کی شناخت سجاد کے نام سے ہوئی جس کی لاش کو پولیس نے مردہ خانے منتقل کرادیا۔

زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے جن میں شاہد، عثمان، اسامہ، تنویر وغیرہ شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں