پی پی متحدہ اور جماعت اسلامی جمہوریت کیلیے کوشاں ہیں احسن اقبال

عمران خان کوڈر ہے کہ اگرمسلم لیگ (ن) نے 5سال مکمل کرلیے توان کاسیاسی مستقبل ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گا، احسن اقبال


Online June 14, 2014
نومولودسیاسی پارٹیاں الائنس بناکرجمہوریت کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہیں، وزیرترقی ومنصوبہ بندی۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیربرائے ترقی ومنصوبہ بندی احسن اقبال کاکہنا ہے پاکستان پیپلزپارٹی، متحدہ قومی موومنٹ اورجماعت اسلامی جیسی بڑی جماعتیں جمہوریت کی مضبوطی کیلیے کوشاں ہیں۔

اپنے ایک بیان میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان کوڈر ہے کہ اگرمسلم لیگ (ن) نے 5سال مکمل کرلیے توان کاسیاسی مستقبل ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) جمہوریت کو پروان چڑھارہی ہے اورملک بھرمیں ترقیاتی کاموں پر زوردیا جارہا ہے جس کودیکھتے ہوئے عمران خان کواپنی سیاست ختم ہوتی نظرآ رہی ہے۔

وفاقی وزیرکا مزیدکہنا تھاکہ نومولودسیاسی پارٹیاں الائنس بناکر جمہوریت کوسبوتاژکرنے کی کوشش کررہی ہیں جس کاکوئی فائدہ نہیں۔ ان کاکہنا تھاکہ ریاست مخالف کام کرنے والوں کے خلاف آپریشن کیاجائے گا لیکن آپریشن دہشت گردی کے خاتمے کا 100فیصد حل نہیں۔ انھوں نے کہاکہ اگرملک میں امن وامان قائم ہوجائے توپاکستان 15سال میں ترقی کی منازل طے کرلے گا۔ ہماری کوشش ہے کہ برآمدات کو 2025تک 150بلین ڈالرتک لے جائیں۔ حکومت کراچی کی روشنیاں بحال کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں