سندھ میں اربوں روپے کی گندم چوری کامعاملہ نیب پہنچ گیا
تحقیقات شروع،محکمہ خوراک کے ڈپٹی ڈائریکٹر سے5سال کی گندم کی تفصیلات طلب
سندھ میں اربوں روپے کی گندم چوری کامعاملہ نیب پہنچ گیا۔
نیب حکام نے گندم میں گھپلوں کی تحقیقات شروع کردی، نیب نے محکمہ خوراک کراچی کے ڈپٹی ڈائریکٹر سے ملیر کے گودام میں گڑھی خیرو سے آئی ہوئی پانچ سال کی گندم کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔
نیب نے کراچی ریجن کے ڈپٹی ڈاریکٹر کو نوٹس جاری کردیا، نوٹس کے متن کے مطابق 2015 سے 2020 تک ملیر گودام میں کتنی گندم لائی گئی اس کا تفصیلی ریکارڈ فراہم کیا جائے،نیب گڑھی خیرو گندم خریداری مرکز کے انچارج نادر علی مگسی اور دیگرعملے سے تفتیش کر رہا ہے، پانچ اپریل تک تفصیلات فراہم کریں۔