پی آئی اے نجکاری اظہار دلچسپی کی درخواستوں کی جانچ پڑتال کے لیے کمیٹی کی منظوری

دلچسپی کا اظہار کرنیوالے کمپنیوں کی پیشگی اہلیت اور درخواستوں کی جانچ پڑتال کیلئے کمیٹی کے قیام شامل ہے


Irshad Ansari April 05, 2024
دلچسپی کا اظہار کرنیوالے کمپنیوں کی پیشگی اہلیت اور درخواستوں کی جانچ پڑتال کیلئے کمیٹی کے قیام شامل ہے (فوٹو : فائل)

نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کی خریداری کی خواہاں کمپنیوں کی اہلیت، بولی کیلیے زر بیعانہ اور اظہار دلچسپی کی درخواستوں کی جانچ پڑتال کیلیے پری کوالیفکیشن کمیٹی کی منظوری دے دی۔

وزارت نجکاری کے جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ نے 2 اور4 اپریل کے اجلاسوں کے فیصلوں کی منظوری دی، ان میں دلچسپی کا اظہار کرنیوالے کمپنیوں کی پیشگی اہلیت اور درخواستوں کی جانچ پڑتال کیلئے کمیٹی کے قیام شامل ہے۔

اجلاس میں وزیر نجکاری نے کہا کہ پی آئی اے مقامی اور عالمی سرمایہ کاروں کیلئے تنظیم نو کے بعد ایک پرکشش موقع ہے جس کمپنی کے ذمہ واجبات و قرضے بیلنس شیٹ سے ہٹا دیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں