لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کو بھی مشکوک خط موصول

لاہور ہائی کورٹ کے اب تک 6 ججز کو مشکوک خط موصول ہوچکے ہیں، ذرائع


ویب ڈیسک April 05, 2024
جسٹس علی باقر نجفی کو ملنے والا مشکوک خط سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا گیا:فوٹو:فائل

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کو بھی مشکوک خط موصول ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس علی باقر نجفی کو بھی مشکوک خط ملنے کے بعد لاہور ہائی کورٹ کے ان ججز کی تعداد جنہیں مشکوک خط موصول ہوئے 6 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: چیف جسٹس، وزیراعظم اور مریم نواز کے نام بھیجے گئے چار خطوط برآمد

جسٹس علی باقر نجفی کو ملنے والے مشکوک خط کو سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا گیا ہے۔ اس قبل سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کو بھی مشکوک خط ملے چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: ججز کو ملنے والے دھمکی آمیز خطوط کی تحقیقات کرائیں گے، وزیراعظم

چیف جسٹس قاضی فائر عیسیٰ ، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھی مشکوک خط موصول ہوئے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے مشکوک خطوط کے معاملے کو سنجیدہ مسئلہ قرار دیتے ہوئے تحقیقات کروانے کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔