عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہوگئی

سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کمی ہو گئی، ملک میں چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے برقرار


Staff Reporter April 05, 2024
(فوٹو: فائل)

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ ہوئی۔


بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5ڈالر کی کمی سے 2306ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔


دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 900روپے کی کمی سے 240200روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 772روپے کی کمی سے 205932 روپے کی سطح پر آگئی۔


سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2650روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2271.94روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔