قومی اسمبلی کا اجلاس 15 اپریل کو طلب کرلیا گیا

اسپیکر سردار ایاز صادق نے آرٹیکل 54 کے تحت ا جلاس طلب کیا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا


ویب ڈیسک April 05, 2024
(فوٹو: فائل)

قومی اسمبلی کا اجلاس 15 اپریل پیر کے روز طلب کرلیا گیا ہے۔


قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس طلب کیے جانے سے متعلق نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس عید الفطر کی تعطیلات کے بعد 15 اپریل پیر کے روز شام 5 بجے ہوگا۔


اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے آرٹیکل 54 کے تحت قومی اسمبلی اجلاس طلب کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں