پنجاب رواں ماہ گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافے کا امکان

درجہ حرارت گزشتہ 30 سال کی اوسط سے کچھ زیادہ رہے گا، میدانی علاقوں میں ہیٹ ویوز کے بھی امکانات


ویب ڈیسک April 05, 2024
(فوٹو: فائل)

پنجاب میں رواں ماہ گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافے کا امکان ہے۔


ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق اپریل کے مہینے میں گرمی کی شدت بڑھے گی اور درجہ حرارت گزشتہ 30 سال کی اوسط سے کچھ زیادہ رہے گا۔ صوبے کے میدانی علاقوں میں ہیٹ ویوز کے بھی امکانات ہیں۔


پیش گوئی میں بتایا گیا ہے کہ بڑے شہروں میں خاص طور پر ہیٹ ویوز کے اثرات بہت زیادہ ہوں گے۔ تیز ہوائیں، گرد آلود طوفان، طوفانی بارش اور ژالہ باری کے امکانا ت ہیں۔ شمالی پنجاب میں شدید بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے۔


پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے امکانا ت بھی زیادہ ہوجائیں گے۔ محکمہ آبپاشی کو موسم کی صورت حال سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ پنجاب بھر میں کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی صورتحال سے آگاہ کردیا ہے۔


پی ڈی ایم اے کی جانب سے ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی موسمی اتار چڑھاؤ پر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔


ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ اداروں کے درمیان مضبوط کمیونی کیشن کو ہر صورت ممکن بنایا جائے۔ موسمی تغیرات کو مد نظر رکھ کر تمام متعلقہ ادارے تیاری کریں۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر لینے کا وقت ہے ۔ ریسکیو ادارے، ضلعی انتظامیہ ، ابھی سے کمر کس لیں۔ شہریوں کو بھی موسمی تغیرات اور احتیاطی تدابیر سے آگاہی دی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں