وزیراعظم کا دورہ ایک ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کا منصوبہ تیار

وزیر خزانہ ریکوڈک منصوبے پر سعودی سرمایہ کاروں کو خصوصی بریفنگ دینے کے لیے وزیراعظم کے ساتھ سعودی عرب جائینگے

(فوٹو : فائل)

وزیراعظم سعودی عرب کے دورے پر کل روانہ ہوں گے، اس حوالے سے ایک ارب ڈالر سےز اید مالیت کی سعودی سرمایہ کاری کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے۔


وفاقی حکومت نے ریکوڈک منصوبے میں سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر سے زائد مالیت کی سرمایہ کاری لانے کے لیے جامع منصوہ تیار کرلیا ہے۔ وزارت خزانہ اور سرمایہ کاری بورڈ کی طرف سے تیار کردہ منصوبہ وزیراعظم کو پیش کردیا گیا ہے۔


وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ریکوڈک میں سرمایہ کاری پلان لے کرسعودی سرمایہ کاروں کو خصوصی بریفنگ دینے کے لیے وزیراعظم میاں شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے پر ان کے ہمراہ جائیں گے۔



یہ خبر بھی پڑھیں: وزیراعظم 6 تا 8 اپریل سعودی عرب کا دورہ کریں گے


وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے ساتھ وزیرخزانہ اور وزارت خزانہ کے سینئر حکام بھی ہمراہ ہوں گے۔ دورہ سعودی عرب کے دوران وزیرخزانہ سرمایہ کاری کے لیے مراعات پر بریفنگ دیں گے۔ سعودی عرب کو ریکوڈک میں سرمایہ کاری پر خصوصی مراعات بھی دی جائیں گی۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ ریکوڈک میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری کی ٹرانزیکشن کا حجم سب سے بڑا ہو گا۔ ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم سے ریکوڈک میں بڑی سرمایہ کاری لائی جا رہی ہے۔ وزیرخزانہ نے ریکوڈک میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری کے لیے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔


وزارت توانائی، وزارت خزانہ اور سرمایہ کاری بورڈ نے وزیراعظم کو مکمل پلان دیا ہے۔ ریکوڈک میں سرمایہ کاری کے لیے ایس آئی ایف سی کو بھی اعتماد میں لے لیا گیا ہے۔


سعودی عرب کے دورے پر ریکوڈک میں سرمایہ کاری کے لیے قائم کمیٹی ممبران بھی ساتھ ہوں گے، جن میں وزارت خزانہ، توانائی، او جی ڈی سی ایل حکام شامل ہیں۔ واضح رہے اس سے قبل وزارت خزانہ کی طرف سے سعودی عرب کی جانب سے ریکوڈک پر ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی توقع ظاہر کی جاچکی ہے۔

Load Next Story