قائمہ کمیٹی میں گستاخانہ فلم کیخلاف مذمتی قراردادمنظور

اخبارات کے ڈیکلیریشن و اشتہارات کی قیمتوں کا طریقہ کار 25سال پرانا ہے، فعال بنایا جائے


INP September 20, 2012
اخبارات کے ڈیکلیریشن و اشتہارات کی قیمتوں کا طریقہ کار 25سال پرانا ہے، فعال بنایا جائے

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات نے گستاخانہ فلم کیخلاف مذمتی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلیا۔

جس میںاقوام متحدہ سے پرزور مطالبہ کیاگیاہے کہ وہ اس گھناؤنے اقدام کانوٹس لے اور پوری دنیا میںمذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلیے قوانین وضع کرے ، حکومت پاکستان اس معاملے کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھرپورانداز میں اٹھا یاجائے اور صدر اور وزیراعظم امریکی صدر کو خط لکھ کر انھیں معاملے کی حساسیت سے آگاہ کرے، کمیٹی نے بیرون ممالک پریس اتاشیوں کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزارت اطلاعات کو پریس اتاشی کے عہدے کیلیے نوجوان لڑکوںکوترجیح دینے کی ہدایت کی ہے۔

اجلاس چیئرمین کامل علی آغا کی زیر صدارت ہواجس میںڈائریکٹر وزرات اطلاعات ونشریات نے کمیٹی کو بتایا کہ اس وقت پاکستان میں دو ہزار587 اخبارات (اے بی سی)سرٹیفائیڈ ہیں۔ اراکین کمیٹی نے کہاکہ قومی اخبارات کے آڈٹ کو خفیہ رکھاجاتا ہے جوانفارمیشن تک رسائی کیخلاف ہے۔ اس کومنظرعام پر لانا چاہیے تاکہ حقیقی معاملات میںبہتری ہے فائدہ مند ثابت ہوں۔ اخبارات کی ڈیکلریشن اور اشتہارات کی قیمتوں کو طے کرنیکا طریقہ کار 25 سال پراناہے اسکومزیدفعال کرنیکی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |