خلیل الرحمان کے خیالات کیوجہ سے اُن کے ڈرامے میں کام نہیں کروں گی مریم نفیس

خلیل الرحمان کی شخصیت سے کوئی اختلاف نہیں مگر اُن کے خیالات اور بیانات سے اختلاف ہے، اداکارہ


ویب ڈیسک April 05, 2024
فوٹو فائل

معروف پاکستانی اداکارہ مریم نفیس جبار نے خلیل الرحمان قمر کا لکھا ہوا ڈرامہ نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نفیس جبار نے ایک سیگمنٹ کے دوران میزبان احمد علی بٹ کے سوال پر جواب دیا کہ وہ خلیل الرحمان قمر کا پلے نہیں کریں گی۔

میزبان نے اداکارہ سے وجہ دریافت کی تو مریم نفیس نے جواب دیا کہ مجھے خلیل الرحمان قمر کے ڈرامے سے نہیں بلکہ اُن کے خیالات اور کچھ بیانات سے اختلاف ہے۔

اداکارہ نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میرا خلیل الرحمان قمر کی شخصیت سے کوئی اختلاف نہیں، نہ ہی میں انہیں برا آدمی سمجھتی ہوں اور میں کسی کو بھی برا نہیں سمجھتی۔

مریم نفیس جبار نے کہا کہ اُن کے کچھ خیالات میرے خیالات سے مطابقت نہیں رکھتے۔ اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ خلیل الرحمان قمر عورتوں کے حقوق میں بارے میں اچھے خیالات نہیں رکھتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں