پرویزمشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے خلاف وفاق کی درخواست سماعت کیلئے منظور

سپریم کورٹ نے جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے جو پیرسے سماعت کرے گا۔


ویب ڈیسک June 14, 2014
سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست وفاقی حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل آفس نے دائر کی ہے، فوٹو:فائل

MIRPURKHAS:

سپریم کورٹ نے پرویزمشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے خلاف وفاق کی جانب سے دائر کی گئی درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل آفس نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویز مشرف سنگین غداری کیس کے واحد ملزم ہیں، اس کے علاوہ ان کے خلاف کئی فوجداری مقدمات بھی زیر سماعت ہیں۔ کیسز کا فیصلہ نہ ہونے تک پرویز مشرف کو باہر نہیں جانے دیا جا سکتا، اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ وہ سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کا حکم جاری کرے ۔


سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کی جانب سے دائر کی گئی درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے جو پیرسے سماعت کرے گا۔


واضح رہے کہ دو روز قبل سندھ ہائی کورٹ نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے وفاق کو فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کے لئے 15 روز کی مہلت دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں