سابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری اڈیالہ جیل سے رہا

فواہد چوہدری کو اڈیالہ جیل میں عدالت سے روبکاری پہنچنے کے بعد رہا کردیا گیا


ویب ڈیسک April 06, 2024
اسلام آباد ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کی 3 ہفتوں کے لیے ضمانت منظور کرلی تھی—فائل: فوٹو

سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد راولپنڈی کے اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا جہاں سے وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر روانہ ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے کرپشن کے 22 مقدمات میں تین ہفتوں کی عبوری ضمانت منظور کیے جانے کے بعد اڈیالہ جیل میں قید فواد چوہدری کو رہا کردیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے دو دن قبل ان کے خلاف دیگر 22 مقدمات میں بھی تین ہفتوں کے لیے عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں متعلقہ مقدمات میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔

فواد چوہدری کو عدالت سے روبکار سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی پہنچنے پر رات گئے رہا کردیا گیا۔

اس موقع پر فواد چوہدری کی اہلیہ حبہ فواد چوہدری اور ان کے عزیز جیل پہنچے تھے جو انہیں لے کر گھر روانہ ہوگئے۔

رہائی کے بعد فواد چودھری کی اہلیہ حبہ فواد نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ٹوئٹ بھی کیا اور گاڑی میں فواد کے ساتھ تصویر بھی جاری کی اور شکر ادا کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں