اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم کی خریداری کے ہدف کی منظوری دے دی

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت ہوا


ویب ڈیسک April 06, 2024
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت ہوا۔ فوٹو: فائل

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سال 2024 کے دوران گندم کی خریداری کے ہدف کی منظوری دے دی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے سال 2024 کے دوران گندم کی خریداری کے ہدف کی منظوری دے دی۔ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کی سمری کی منظوری دی گئی۔

ذرائع ای سی سی نے سال 2024 کے دوران گندم کی خریداری کے ہدف کی منظوری دی ای سی سی نے پاسکو، صوبہ سندھ اوربلوچستان کیلئے گندم کی خریداری کے اہداف بھی مقرر کیے ہیں۔

ای سی سی نے گندم خریداری کیلئے کیش کریڈٹ لمٹ کی بھی منظوری دی، اجلاس میں گندم کی خریداری کیلئے 274 ارب روپے کیش کی منظوری بھی دی گئی،زرائع رقم بینکوں سے گندم کی خریداری اور اسٹاک کیلئے لی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق سندھ، بلوچستان اور پاسکو کیلئے 24 لاکھ 50 ہزار ٹن گندم خریدی جائے گی، پاسکو کیلئے گندم کی خریداری کیلئے169 ارب روپے کے کیش کی منظوری بھی دی گئی۔

سندھ 100 ارب روپے سے 10 لاکھ ٹن گندم خریدے گا، بلوچستان 5.7 ارب روپے سے 50 ہزار ٹن گندم خریدے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں