شاہین قومی ٹیم کا فٹنس کیمپ چھوڑ کر پشاور چلے گئے مگر کیوں

بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر اجازت لیکر کیمپ سے روانہ ہوئے


Muhammad Yousuf Anjum April 06, 2024
بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر اجازت لیکر کیمپ سے روانہ ہوئے (فوٹو: پی سی بی)

سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی کاکول میں جاری قومی ٹیم کا فٹنس کیمپ چھوڑ کر پشاور چلے گئے۔

ذرائع کے مطابق کپتانی سے ہٹائے جانے پر ناخوش شاہین شاہ آفریدی گزشتہ روز کیمپ سے اپنے گھر روانہ ہوگئے تھے۔

شاہین شاہ آفریدی کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں علامتی طورپر شیئر کو دکھایا گیا اور اس پر درج عبارت کو شاہین شاہ آفریدی کے جذبات سے تعبیر کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: کاکول میں جاری فٹنس کیمپ آج اختتام پذیر ہوگا

فاسٹ بولر آج اپنی 24ویں سالگرہ منارہے ہیں، ان کے کیمپ چھوڑ کر جانے کے حوالے سے پی سی بی حکام نے شاہین کے ناراض ہوکر کیمپ سے جانے کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ وہ باقاعدہ اجازت لےکر کیمپ سے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: قومی ٹیم کی کوچنگ؛ گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی سے معاملات طے پاگئے

شاہین آفریدی پیر کو پنڈی میں شیڈول خصوصی ٹیم افطار ڈنر میں شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ سابق چیئرمین ذکا اشرف نے شاہین شاہ آفریدی کوٹی20 ٹیم کا کپتان مقرر کیا تھا تاہم موجودہ چیئرمین محسن نقوی نے ان کی جگہ دوبارہ بابراعطم کو قیادت سونپ دی ہے جس پر قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ فاسٹ بولر ناراض ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔