آئندہ 4 سالوں میں 20 لاکھ افراد کو جدید فنی تعلیم فراہم کی جائےگی شہبازشریف

آئندہ 4 برسوں میں صوبے کی شرح نمو 8 فیصد تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے، شہباز شریف

جنوبی پنجاب کی 31 فیصد آبادی کے لیے بڑے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا ہے، وزیر اعلی پنجاب۔ فوٹو؛ فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئند 4 سالوں میں صوبے کے 20 لاکھ افراد کو جدید فنی تعلیم فراہم کی جائے گی۔

لاہور میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقات کے موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئندہ 4 برسوں میں صوبے کی شرح نمو 8 فیصد تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے، 4 برسوں میں صوبے کے 20 لاکھ افراد کو جدید فنی تعلیم سے آراستہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کی 31 فیصد آبادی کے لیے بڑے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا ہے۔


شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ پیش کیا، حکومت عوام کی بہتری کے لئے ترقیاتی کاموں پر بھرپور توجہ دے رہی ہے اس لئے بجٹ کا ایک بڑا حصہ ترقیاتی کاموں کے لئے مختص کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور، ترقیاتی کاموں اور نئے مالی سال کے بجٹ میں فلاحی اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس پنجاب حکومت نے 10 کھرب روپے کا سالانہ بجٹ پیش کیا جس میں جنوبی پنجاب کے لئے بجٹ کا 36 فیصد حصہ رکھا گیا ہے۔
Load Next Story