لاہور ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی سمیت دکاندار جاں بحق

مقتولہ اپنے والد کے ساتھ دودھ لینے دکان پر آئی تھی، دکاندار کی مزاحمت پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی، پولیس


ویب ڈیسک April 06, 2024
—فائل فوٹو

شاہدرہ ٹاون میں دودھ کی دکان پر واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی سمیت کاندار جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ ڈاکوؤں نے دودھ فروش کی دوکان پر واردات کی کوشش کی اور اس دوران دکاندار نے مزاحمت کی جس پر مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت 24 سالہ شہروز بٹ اور 17 سالہ انیقہ مسیح کے نام سے ہوئی ہے جبکہ لڑکی کا والد ذوالفقار مسیح زخمی ہوا ہے جسے شاہدرہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ اپنے والد کے ساتھ دودھ لینے دکان پر آئی تھی جہاں وہ ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بن گئی، پولیس اور فرانزک ٹیم نے شاہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں پر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |