باجوڑ میں دھماکے سے اے ایس آئی شہید ڈی آئی خان حملے میں سی ٹی ڈی اہلکار قتل

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کے حملے میں سی ٹی ڈی اہلکار ظہور شہید ہوگیا

فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول دھماکے میں پولیس کا ایک اہلکار شہید ہوگیا جبکہ ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں پولیس کا اے ایس آئی شہید جبکہ اہلکار زخمی ہوا۔

ایس پی بخت منیر نے اے ایس آٗئی بخت زادہ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں کانسٹیبل زخمی ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک


وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے باجوڑ کی تحصیل ماموند میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اے ایس آئی بخت زادہ کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اے ایس آئی بخت زادہ شہید کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے زخمی کانسٹیبل احسان اللہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانگ میں نامعلوم افراد نے تھانہ بند کورائی کی پولیس موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کی جس میں سی ٹی ڈی اہلکار ظاہر شاہ موقع پر ہی شہید ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: لکی مروت؛ دہشتگردوں کے حملے میں ڈی ایس پی گل محمد خان گن مین سمیت شہید

پولیس اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لیے اطراف میں سرچ آپریشن کیے جارہے ہیں۔
Load Next Story